ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اوپیننگڈی کے احتجاجیوں پر پولس لاٹھی چارج : اے پی سی آر کرناٹکا چاپٹر کی کڑی مذمت

اوپیننگڈی کے احتجاجیوں پر پولس لاٹھی چارج : اے پی سی آر کرناٹکا چاپٹر کی کڑی مذمت

Wed, 15 Dec 2021 19:45:37    S.O. News Service

بنگلورو :15؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) دکشن کنڑا ضلع اوپنگنڈی میں پی ایف آئی ممبران اور کارکنان پر احتجاج کے دوران پولس لاٹھی چارج کی کڑی مذمت کرتےہوئے اے پی سی آر کرناٹکا چاپٹر سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے حکومت سےمعاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ احتجاجیوں پر پولس لاٹھی چارج کی اے پی سی آر کڑی مذمت کرتی ہے۔ معاملےکو لےکر معصوموں کی گرفتاری ، رہائی  جیسے واقعات ہوتے ہیں تو عوام مشتعل ہوتے ہیں۔ احتجاجیوں کے ساتھ بات چیت اور رضامندی کے ذریعے معاملہ کو سلجھاناچاہئے اور امن میں خلل نہ پڑے اس کا اہتمام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولس امن کی حفاظت کرنے کے بجائے تشدد کاراستہ اختیار کرنے سے معاملہ مزید الجھنے کا سبب بنتاہے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ افسران پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ  مناسب اقدامات کرنے کا اے پی سی آر نے مطالبہ کیاہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چند دنوں سے دکشن کنڑا ضلع کے بالخصوص پتور اور  اوپیننگڈی علاقے میں معصوموں پر حملے ہورہے تھے۔ اس طرح پرامن ماحول کو خراب کرنےکی کوششیں واقعی  قابل تشویش ہیں اور مذمت کے قابل ہیں۔ پولس کو چاہئے کہ وہ ایسے معاملات میں پیشگی اقدامات کریں۔ اے پی سی آر نے شہریوں ، لیڈران ، تعلیم یافتہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی صحیح رہنمائی کےلئے آگے آئیں۔ ظلم کے خلاف قانونی جدوجہد کریں ، کسی بھی موقع پر قانون کو ہاتھ میں لینے کا موقع نہ دیں۔ کسی بھی حال میں سچائی ، انصاف اور قانون کوتحفظ مہیا کرتےہوئے پرامن ماحول بنائے رکھنے کی کوششیں ہونی چاہئے۔ فرقہ وارانہ فسادات ، فرقہ وارانہ تقسیم نہ ہونے پائے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو شعور ی طورپر کوشش کرنے اے پی سی آر نے اپیل کی ہے۔


Share: